chief Justice Asif Saeed Khosa 45

کرمنل کیسز تقریباً ختم ہوگئے،چند ہفتوں میں صفر رہ جائیں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کرمنل کیسز سے متعلق ریمارکس دئیے کہ کرمنل کیسز تقریباً اب ختم ہوگئے ہیں، انشاءاللہ اگلے چند ہفتوں میں صفر رہ جائیں گے، اس ہفتے کے بعد صرف 100 اپیلیں رہ جائیں گی، تمام کیسز کی ایک ساتھ تیاری کرلیں، کیسز ختم ہونے والے ہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سینئر اسسٹنٹ بینک محمد انور کے جعلی اکاﺅنٹس کھلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پرمعاملہ نمٹا دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کےدوران ریمارکس دیئےکہ ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد انور ایوب کو 3 سال سزا اور 8 لاکھ جرمانہ کیا، دوسرے کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد انور ایوب کو 8 سال کی سزا دی اور ہائیکورٹ نے دونوں کیسز میں سزا 3 سال کردی۔چیف جسٹس پاکستان نےریمارکس دیےکہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاﺅنٹس نہیں کھل سکتے، ایک لاکھ کا اکاﺅنٹ کھول کر اسے 9 لاکھ بنا دیا، اکاﺅنٹ بغیر تصدیق کے تو نہیں کھل سکتے۔ جتنے بھی اکاﺅنٹ کھلے سب کے اوپننگ فارم پر ملزم کے دستخط تھے، جتنی بھی ٹرانزیکشنز ہوئیں ملزم ان میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں