child kidnap in lahore 141

لاہور کے علاقے سبزہ زار سے11 سالہ بچہ اغواء

لاہور:سبزہ زار کے علاقہ سے 11 سالہ بچے کو اغواءکرلیا گیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی عاشق کا بیٹا علی رضا گھر سے سامان لینے باہر گیا جب وہ واپس آرہا تھا تو نامعلوم کار سوار ملزمان نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور اغواءکرکے لے گئے،پولیس نے بچے کے والد کے بیان پر اغواءکا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں