child open heart surgery 1 15

برطانیہ میں ایک دن کے بچے کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری

لندن: برطانیہ کے میں برسٹل چلڈرن ہسپتال میں پیدائش کے دوسرے دن دل کا دورہ پڑنے پر بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آپریشن سے پیدا ہونے والاجیکب انگلبائی نامی بچہ غالباً شکم مادر میں ہی اس عارضہ سے دوچار تھا اورپیدا ہونے کے بعد اسے سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی کیفیت ہے جو 10 ہزار بچوں میں سے کسی ایک میں ہوتی ہے اورکچھ لوگ اسے دل کے دورے سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔شدید تکلیف کےباعث پیدائش کےایک ہی دن بعد بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ اس دوران بچے کو دل کا ایک اور دورہ پڑا جس سے اس کے دماغ کو بھی 50 فیصد نقصان پہنچا۔اب یہ بچہ کافی حد تک معذور نظر آرہا ہے اور اس کی ہروقت دیکھ بھال ضروری بڑھ گئی ہے تاہم یہ کام کافی خرچ طلب ہے، بچے کے والد نے لوگوں سے عطیات کی اپیل کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں