child play 2019 59

بچوں ،بڑوں کو ڈرانے والا”چکی“ پھر واپس آگیا

لاس اینجلس : ہولی وڈ فلم چائلڈز پلے نام سے تو بچوں کی مزاحیہ فلم لگتی ہے لیکن یہ ہر کسی کے بچپن کی سب سے ڈرانی فلم ہے، جو ایک مرتبہ پھر لوگوں کوخوف ذدہ کرنے کےلیے واپس آرہی ہے۔1988 میں چائلڈز پلے کی سامنے آئی پہلی فلم اتنی خوفناک تھی کہ اس کے بعد بچوں کو اپنے گڈے گڑیا کے کھلونوں سے ڈر لگنے لگا۔اور اب اس سیریز کی ایک اور ہارر فلم جلد سامنے آنے والی ہے جس کا ڈرانا کردارچکی پہلے سےزیادہ سمجھدار ہوچکا ہے۔اس فلم کا ٹریلر بھی سامنے آگیا،جس میں دکھایا گیا کہ چکی ایک بچے کو تحفے میں دیا جاتا ہے، جس کے بعد یہ لوگوں کو بے رحمی سے قتل کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ بچے کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا کہ یہ سب چکی کررہا ہے۔فلم چائلڈز پلے رواں سال 21 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں