39

چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے۔چینی سفیر

پشاور(جرات نیوز) چینی سفیر یاو جنگ کا کہنا ہے کہ چین کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش ہے۔
جامعہ پشاور میں بلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، سینٹرل ایشیا ممالک کی سنجیدگی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، سی پیک منصوبے کے تحت سنٹرل ایشیاء ممالک قریب آئیں گے۔
چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر دکھ ہوا، پاکستان اور افغانستان میں امن انتہائی ضروری ہے، طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کشمیر کے مسئلہ پر چین کا موقف بالکل واضح ہے، چین بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں