china foreign reserves 158

چینی زرمبادلہ کے ذخائر 31 کھرب ایک ارب امریکی ڈالرتک پہنچ گئے

بیجنگ:اپریل کےمقابلہ میں مئی کے آخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 0.2 اضافہ کے ساتھ31 کھرب ایک ارب امریکی ڈالرتک پہنچ گئے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کےزرِمبادلہ کے انتظامی بیورو نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعداد وشمارکی ایک رپورٹ جاری کی جس سےظاہر ہوتا ہے کہ مئی کے آخرتک چین کے زرمبادلہ کی کل مالیت31 کھرب ایک ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جوکہ اپریل کے مقابلےمیں صفراعشاریہ دو فیصد زیادہ ہے۔زر مبادلہ کے انتظامی بیورو کے ترجمان وانگ چھن انگ نے بتایا کہ رواں سال چین کی معیشت مستحکم اوربہتر ہوتی چلی جارہی ہے۔چین کی زرمبادلہ کی منڈی میں طلب اوررسد کا توازن برقرار رہا اوررقوم کی سرحد پار منتقلی بھی مستحکم رہی۔انہوں نے کہا کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافے کی اصل وجہ چین کی مضبوط معیشت ہے۔ مستقبل میں عالمی معیشت کی صورتحال کو عدم استحکام کے مختلف عناصر کا سامنا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں