chinese FO spokesman geng shuang 70

چین کا امریکا سے تجارتی جنگ میں آخری دم تک لڑنے کا اعلان

بیجنگ:چین کسی بھی بیرونی دباﺅ کےسامنے سرنہیں جھکائے گا،وہ اپنے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان وزارت خارجہ گینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران چین امریکہ تجارتی کشیدگی بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین تجارتی جنگ نہیں چاہتا مگر ہم کسی جنگ سے خوف زدہ بھی نہیں ہیں اگر کوئی فریق جنگ کوہمارے دروزاے تک لے آتا ہے،تو ہم آخری دم تک لڑیں گے، چین کسی بھی طرح فریق نہیں ہے،کہ اس نے کسی بھی وعدے کو توڑا ہویا عہد شکنی کی ہو،ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں فریق معیشت اور تجارتی مسائل کے کچھ امور پر متفق ہوئے تھے اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ علامیہ واشنگٹن میں گزشتہ سال مئی میں جاری کیاگیا تھا،تاہم امریکہ نے چند روز قبل اس اتفاق رائے کو ترک کردیا۔اس لیے چین پر یہ الزام درست نہیں کہ وہ وعدوں سے پھررہا ہے،چین نےامریکہ کے ساتھ مذاکرات میں خلوص کااظہار کیا ہے،توقع ہےکہ دونوں ممالک اپنےمسائل پرقابو پالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں