chinese girl Slaps Boyfriend 52 Times 25

چینی محبوبہ کی بوائے فرینڈ پرتھپڑوں کی بوچھاڑ

بیجنگ: چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بیچارگی کی علامت کے طورپرپیش کیا جارہا ہے جو چینی وینلٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا اور اس کے پاداش میں لڑکی نے اسے50 سے زائد زوردار تھپڑ رسید کئے۔چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 52 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پرسچوان صوبےمیں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پرتشدد کا نشانہ بنایا اوراسے وقفے وقفے سے 52 تھپڑمارے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا۔اگرچہ ویڈیو میں سارے طمانچے نہیں دیکھے جا سکتے لیکن عینی شاہدین اور پولیس کا بیان ہے کہ خاتون نے 52 کے قریب تھپڑ ضرور لگائے ہوں گے۔اس دوران لڑکا ضبط کےعالم میں کھڑا یہ سب کچھ برداشت کرتا رہا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آصپہنچی اس کے بعد لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آ گےا جب پولیس نے بیچ بچاو¿ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ اس کے بعد نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں