18

وزیراعلیٰ پنجاب نے موبائل پولیس خدمت مراکز کے پروگرام کا افتتاح کر دیا

لاہور (جرات نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے 36 اضلاع کیلئے موبائل پولیس خدمت مراکز کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ اس دوران انہوں نے نے گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔
گریٹر اقبال پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت مراکز میں آنے والی شہریوں کو دستاویزات کے حوالے سے بار بار چکر لگانے کی زحمت نہ دی جائے۔ سٹامپ پیپرز کی فراہمی خدمت مراکز پر ہونی چاہیے۔ بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر خدمت مراکز میں قائم کیے جائیں۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے، ان مراکز کے ذریعے ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر خدمات کی بآسانی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مراکز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں مہیا ہو رہی ہیں، پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اوردیگر خدمات کی فراہمی احسن اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں