CNG prices reduce 20

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی

لاہور: پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے لیٹر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کیلیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائےگی۔سی این جی ایسوسی ایشن کےچیئرمین غیاث پراچہ کےمطابق سی این جی کی قیمت 82 روپے فی لیٹرسےپانچ روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،جس کےبعد نئی سی این جی کی قیمت 77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے،سی این جی کی قیمت میں کمی پنجاب اوراسلام آباد کےصارفین کیلئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں