ch tusaeef 39

جوان بیٹے کی موت بہت بڑا صدمہ ہے: چودھری توصیف کی قمر زمان کائرہ سے اظہار تعزیت

لاہور: تحریک تبدیلی نظام پاکستان پارٹی کے صدر چودھری توصیف احمد نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے اسامہ قمر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ چودھری توصیف گزشتہ کائرہ ہائوس لالہ موسیٰ پہنچے ، جہاں انہوں نے قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کی موت والدین کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے، ہم قمر زمان کائرہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، چودھری توصیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر و جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں