75

سی پیک کے تحت ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے پہلے منصوبے پر چین نے 1.7 ارب ڈالر مالیت کے آلات پاکستان پہنچا دیئے

اسلام آباد ۔ (جرات نیوز) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سی پیک کے تحت ملک میں بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کے پہلے منصوبے پر چین نے 1.7 ارب ڈالر مالیت کے آلات پاکستان پہنچا دیئے ہیں۔
فوشون الیکٹرک پورسلین مینو فیکچرنگ کمپنی چائنہ کی جانب سے 30 ڈائریکٹ کرنٹ ( ڈی سی) 660 کلوواٹ آف زنک آکسائیڈ لائیٹنگ کولر پاکستان بھیجے گئے ہیں۔
منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ 1.658 ارب ڈالر ہے اور 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ پارٹی ورک کمیٹی آف شین فو کے رکن وانگ ژو کژی نے کہا ہے کہ کمپنی ایک سڑک اور ایک خطے کے وژن پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی اور بجلی کے کمرشل و گھریلو صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنایا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں