Dabangg 3 174

سلمان کی”دبنگ 3“کی عکسبندی اپریل میں شروع ہوگی

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”دبنگ 3“ کی عکسبندی رواں سال اپریل میں شروع کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”دبنگ“ سلسلے کی تیسری فلم کی عکسبندی رواں سال اپریل میں شروع کی جائے گی اگرچہ ابھی ہم فلم کی عکسبندی کے لئے جگہ کا تعین کرنے پر غور کر رہے ہیں اور اس وقت صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ فلم میں اداکار سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے ہدایت کار پربھو دیوا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں