deepaka 80

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی کی فٹنس کا راز سامنے آگیا

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جو اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کی فٹنس کا راز سامنے آگیا۔ دپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ دپیکا کی فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دپیکا پڈوکون جم میں ایک نہایت مشکل ورزش کرتی نظر آئیں، جس کا نام یاسمین نے کیڈی لیک بتایا۔ واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر خود بھی کئی مرتبہ جم میں اپنی ورزش کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرچکی ہیں۔ دپیکا کا کہناہے کہ وہ فٹ رہنے کی کوشش کرتی ہیں جس کے لیے وہ اپنی نیند پوری کرتی ہیں، وقت پر جم جاکر ورزش کرتی ہیں اور ایسا کھانا کھاتی ہیں جو ان کی صحت کو متاثر نہ کرے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ جم جاکر ورزش شروع کریں تاکہ فٹ رہیں اور صحت بخش زندگی گزاریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں