Dc lahore visit model town kachari 72

لاہور: ڈی سی کا ماڈل ٹائون کچہری کا اچانک دورہ، سب رجسٹرار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ غائب، کارروائی کا حکم

لاہور:ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا ماڈل ٹاؤن کچہری میں اچانک چھاپہ، سب رجسٹرار گلبرگ سید عثمان شیرازی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ارم شہزادی دفتر سے غائب پائے گئے۔سب رجسٹرار دفتر میں پرائیویٹ افراد کام کرتے پائے گئے۔ایک شخص مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔سب رجسٹرار آفس کے تینوں نائب قاصدوں کو ڈی سی آفس فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔سب رجسٹرار کو فوری طور پر ڈی سی آفس میں طلب کر لیا گیا۔اے ڈی ایل آر ارم شہزادی کے دفتر سے غائب پائے جانے پر کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سب رجسٹرار اور اے ڈی ایل آر کا آفس عوام الناس کو ریلیف فراہم کرے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ دفتر میں آنےوالے ہر سائل کا کام قانون کے مطابق فوری کیا جائے۔تمام سب رجسٹرار اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔پرائیویٹ افراد کو ہرگز اپنے دفتر میں نہ آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں