69

پنجاب کے بعدخیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا

پشاور(جرات نیوز)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہوتا جارہا ہے اور اس وقت اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500 کے قریب ہوگئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 109نئے ڈینگی کے متاٹرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2614ہوگئی ہے، پشاور میں 57 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، نئے کیسز کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1527ہوگئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں 400 کے قریب مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 96 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے، ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو میں 2، بنوں اور بٹگرام میں 3 , 3, بونیر میں 1 جب کہ چارسدہ کے اسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں