20

ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس موبائل پربم حملہ، 3اہلکارزخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس موبائل پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایلیٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں