police 49

سانحہ رائیونڈ کی پہلی برسی، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

لاہور:سانحہ رائیونڈ کی پہلی برسی کی تقریب،ڈی آئی جی آپریشنزوقاص نذیر نے شہداء کی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔سانحہ میں سب انسپکٹرز منظور احمد اورمحمد اسلم ، ہیڈ کانسٹیبلز محمد نعیم اورمحمد سعید جبکہ کانسٹیبلز محمد تنویر ، صابر علی اور محمد سعید نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ وقاص نذیر نے مزید کہا کہ شہداء نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہزاروں افراد کی زندگیاں بچائیں۔شہدا ء کے لواحقین کی مناسب دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہناہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے شہدا ء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ واضح رہے شہید کانسٹیبل محمد سعید کے کمسن بیٹے کے ہاتھوں چند دن قبل تھانہ بادامی باغ کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کر وایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں