dipika and ranvir 14

دپیکا پڈوکون اپنے ہی شوہر کی بیوی بنیں گی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم83 میں اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی اسپورٹس فلم 83 میں اداکار رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔ فلم 83 کی کہانی بھارت کے 1983کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کےگرد گھومتی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 83 میںجہاں دیگر صف اول کے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے وہیں دپیکا پڈوکون نے بھی فلم 83 میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ رنویر سنگھ فلم 83 میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی رومی بھاٹیا کا کردار دیپیکا پڈکون ادا کریں گی۔ فلم 83 اگلے سال 20اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں