Divorce cases in courts 85

وٹے سٹے کی 3 ہزار شادیاں عدالتوں میں

فیصل آباد: وٹے سٹے کی شا دیاں،عدم برداشت،معمولی باتوں پر لڑا ئی جھگڑے، خواتین پر تشدد، پنجاب کی مختلف عدا لتوں میں خواتین کی طرف سے خلح کے لیے 3ہزارسے زائد مقدمات زیرسماعت. تفصیلات کے مطا بق وٹے سٹے کی شادیاں صوبہ بھر میں معمولی گھریلوجھگڑے، مرد خواتین میں عدم برداشت، خواتین پر بےجا تشدد، اپنے ہی جیون ساتھی پرشک جیسی وجوہات کی بنا پر صوبہ بھرمیں 3 ہزارسے زا ئد خواتین خلح لینے کے لیے عدالتوں میں پہنچ گئی. پنجاب کی مختلف عدا لتوں سماعت ہو نے والے مقدمات کی تعداد 3ہزار ہے جبکہ سینکڑوں خواتین پنجاب کے مختلف علاقوں میں عدم برداشت کی وجہ سے اپنے شوہروں سے الگ ہوچکی ہیں خلح لینے کا بڑا سبب وٹے سٹے کی شادی بھی ہے جنوبی پنجاب میں خلح لینے کے مقدمات زیادہ رپورٹ کیے گئے وجہ وٹے سٹے کی شا دیاں بنی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں