133

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم،اوپی ڈیزکھل گئیں

پشاور(جرات نیوز) خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد 47 روز سے بند اوپی ڈیزکھل گئیں اور تمام طبی سروسزبحال ہوگئیں۔
خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں بالآخر47 روزبعد بند اوپی ڈیزکھل گئیں اور ہڑتال ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے تمام طبی سروسز بحال کردیں۔
حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات پر سوچ بچار کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی جس کے کنوینر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد ہوں گے جبکہ وزیرخوراک قلندر لودھی، صوبائی وزیر توانائی عمر ایوب کے علاوہ سیکٹری صحت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تین ممبر کمیٹی میں شامل ہونگے۔کمیٹی آئندہ دو ماہ میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی ملازمتوں کو تحفظ دینے سمیت مختلف معاملات پر آمادگی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں