dog 73

بلی کے بعد کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج

گجرات: تھانہ اے ڈویژن میں گورنمنٹ کی ایک ریٹائرڈ ملازمہ نے پانچ افراد کے خلاف کتے کے قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے جس میں تین لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور دو نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا ہے کہ میرا کتا منشیات فروشوں کو دیکھ کر بھونکتا تھا اس لیے اسے قتل کر دیا گیا۔ اندراج مقدمہ سے پہلے کتے کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا تھا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں