dollar price in pakistan 131

ہوشیارباش! ڈالرکی قیمت 130روپے تک گرنے کا قوی امکان

لاہور،ڈالرکے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لینےکا فیصلہ،ڈالرکی قیمت 130روپے تک گرنے کا قوی امکان،قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے،اس ضمن میں ایف بی آرامریکی ڈالر اکاﺅنٹ ہولڈز کے لئے ایک نوٹس جاری کر رہا ہے جس کے تحت اکاﺅنٹ ہولڈز کو ڈالر خریدنے کامقصد اور ذرائع آمدن ظاہر کرنا ہوں گے،اس کے علاوہ نان فائلر پرڈالر خریدنے کی مکمل پابندی ہوگی اوروہ کسی بھی ذرائع سے ڈالر نہیں خرید سکیں گے،جبکہ فائلرکو ڈالرکی خریداری حتیٰ کہ پچاس ڈالرتک کی خریداری کے موقع پرایک فارم پُرکرنا ہوگا ، ممکنہ نوٹس کے مطابق ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو ایک ہفتے کی مہلت دی جائے گی کہ وہ مقررہ مدت کےاندرڈالر فروخت کر کے پاکستانی روپے کی رسید ظاہر کریں،ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ ایک دو روزمیں ڈالر کی قیمت 130روپے تک آجائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں