dr faisal at wagah 48

کرتارپورراہداری پرپاک بھارت بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی،ترجمان دفترخارجہ

لاہور:دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک بھارت بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی، مشترکہ اعلامیہ ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔کرتار پورراہداری پر مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی وفد سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاک بھارت دونوں جانب سے تفصیلی اور مفید بات چیت ہوئی ہے اور مشترکہ اعلامیہ ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی ماہرین بھی کرتار پور راہداری مذاکرات میں شریک ہوئے۔اس کےلاوہ ان کا کہنا تھا کہ بعض معاملات پراب بھی اختلاف ہیں جن کےحل کے لیے 2 اپریل کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔کرتار پور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،دوسرا مرحلہ 2 اپریل کو ہوگاجبکہ ماہری کی سطح پر مذاکرات اگلے منگل کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں