Drugs recovered in gujarawala 33

گوجرانوالہ، کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد ،ڈرائیور گرفتار

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پولیس نے کار سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ڈرائیورکو گرفتارکرلیا۔پولیس کےمطابق تھانہ سٹی وزیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پرپل پلکھو کےقریب ناکہ بندی کی اورگجرات سے گوجرانوالہ آنے والی کارسے 10 کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی، جبکہ کار ڈرائیور ناصر کوگرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ منشیات کی اتنی بڑی کھیپ کہاں سے کہاں جارہی تھی اور اس میں کتنے افراد ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں