77

سال 2017، 2018 کے دوران ڈالرزخریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع

لاہور(جرات نیوز) ایف بی آر نے سال 2017 ,2018 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرزخریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے سال 2017، 2018 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرزخریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔ ایف بی آرنے کارروائی کیلئے لاہورکے ریجنل ٹیکس دفاترکو ڈالرز خریدنے والوں کی فہرستیں بھجوا دیں۔ایف بی آرذرائع کے مطابق ملک بھرمیں 24 ہزارافراد نے ڈالرزکی بڑے پیمانے پرخریداری کی جب کہ بڑے پیمانے پرڈالرز خریدنے والوں میں 9 ہزار880 کا تعلق لاہورسے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں