firon

فرعوں کی قبر کشائی کے مناظر 8 اپریل کو براہ راست دکھائے جائیں گے

مصر:دستاویزی فلمیں پیش کرنے والا چینل ” ڈسکوری ” 8 اپریل کو مصری فرعون کی قبر کشائی کے مناظر براہ راست نشر کرے گا ۔ مصری جریدے الیوم نے ” رشیاڈوڈے ” کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فرعون کے مقبرے کے اسرار کی فلم بندی کرکے براہ راست نشر کی جائے گی ۔ دستاویزی پروگرام 2 گھنٹے پر محیط ہو گا جسے ڈسکوری چینل پر براہ راست دیکھا جاسکے گا ۔ پروگرام کو”Espedition unkuown egypt live ـ عنوان دیا گیا ہے ۔ڈسکوری چینل کی نینسی ڈینلز نے بتایا کہ مصرکے صحراء میں ہزاروں برس سے مدفون تاریخ کو کھوجنے کی فکر میں ہیں۔ اس حوالے سے میں بہت زیادہ پرجوش ہو ں۔ یہ معلوم کرنے کیلئے کہ 3100برس سے صحراء میں مدفون فرعون کس حالت میں ہونگے اور وہاں سے کیا کچھ برآمد ہوگا ۔ معروف مہم جو گوش گیٹس کا کہنا ہے کہ 3ہزار 100 برس قدیم فرعون کے مقبرے کو کھولنے جارہے ہیں جہاں ہمیں کافی مشکل گزر گاہوں سے ہو کر گزرنا ہو گا ۔ اس مقبرے میں 40 ممیز موجود ہیں جو قبل 3 ہزار قبل از مسیح کی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں