electric car 38

امریکہ کے کنزیومر الیکٹرک شو میں جدید کاروں کے چرچے

لاس ویگاس:امریکہ میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانک شومیں دوسری بے شمار چیزوں کے علاوہ ایک ایسی عجیب و غریب اور خوفناک گاڑی رکھی گئی ہے جسے ہولورائڈ کا فرضی نام دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کار کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ کے دوران ہی مارول اور ڈزنی کے بنائے ہوئے وڈیو گیمز اور دوسری چیزوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اور ایک دو دوسری کاریں مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو والوں نے تیار کی ہیں اور ان گاڑیوں کے شیشوں کو فلمیں دیکھنے کیلئے پردہ سیمی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گاڑی کی ہر چیز خود کار ہے۔ مقامی نمائش میں جن لوگوں نے اس گاڑی کو دیکھا اور اس کے امکانات کا جائزہ لیا وہ حیران اور ششدر رہ گئے۔ نمائش میں بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کے علاوہ ہونڈا والوں نے بھی اپنی تیار کردہ کنسپٹ کاروں کو نمائش کیلئے رکھا تھا جس کی اسکرین انگلیوں کے معمولی لمس سے کام کرتی ہے اور اسکی ظاہری شکل و صورت پوڈ کی طرح ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے کہ یہ گاڑیاں عام گاڑیوں سے مختلف نظرآرہی ہیں صرف ان میں فراہم کردہ سہولیات دوسری گاڑیوں سے مختلف ہیں۔ ہولو رائڈ کار اوڈی والوں کی تیار کردہ ہے اس میں بیٹھ کر مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہونے والوں کو ایک مرد آہن اور ایک راکٹ کے ساتھ مل کر اپنے حریفوں سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔ ان حریفو ں کو تھانوس کا نام دیا گیا ہے اور جو ان تھانوس کو شکست دیدے گا وہی کھیل کا فاتح قرار پائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں