europe severe cold and snowfall 36

یورپ میں شدید برف باری اور سردی سے 17افراد ہلاک

بون:یورپ بھر میں شدید برف باری کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سردی کےباعث17افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔قطب شمالی سے اٹھنے والی یخ بستہ ہوائوں کےنتیجے میں یورپ برف سےڈھک گیا ،آسٹریااورجرمنی کے سرحدی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،چند گھنٹوں میں تین تین فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج اور لوگ محصور ہوکر رہ گئے،برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔جرمن شہربرک ٹیس گاڈن میں کئی روز کی برفباری کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، فوجی گاڑیوں میں برف میں گھرے عوام کو کھانے پینے کی اشیا پہنچائی گئی ہیں جبکہ فوجی نجی و سرکاری عمارتوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلواکیہ میں بھی برفباری کےباعث مشکلات کاسامنا ہے،یونان کےبعض حصوں میں درجہ حرارت منفی23ڈگری تک گرگیا ہے۔دوسری جانب ترکی میں بحیرہ روم کے ساتھ واقع شہر میں ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے اور گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں