fahad mustafa and mahira 26

فہد مصطفیٰ کے پوچھنے پرماہرہ خان نے “ہاں” کردی

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے اداکار فہد مصطفی کے ساتھ فلم کرنے کیلئے ہاں کردی۔چند روز قبل ماہرہ خان نے فہد مصطفی کی گیم شوجیتوپاکستان میں شرکت کی تھی اور وہاں دونوں نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ماہرہ اور فہد کو پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر دونوں کے مداح بھی بے حد پرجوش نظر آئے جب کہ ایک صارف نے تو ٹوئٹر پر دونوں کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔فہد مصطفی کو بھی یہ آئیڈیا بے حد پسند آیا اور انہوں نے ماہرہ خان سے پوچھا بولو ہاں کہ ناجس پر ماہرہ خان نے ہاںکہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں