fake cold drink factory 26

ٹھوکر کے علاقے مرید وال سے جعلی کولڈ ڈرنکس فیکٹری پکڑی گئی

لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور میں بڑی کاروائی، رمضان اور عید کے لیے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئیں۔ 5 ہزار سے زائد تیار، ایک ہزار خالی بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے ٹھوکر کے علاقے مرید وال میں بظاہر رہائشی گھر میں چھپا کر فیکڑی لگائی گئی تھی۔ بھاری مقدار میں مصنوعی میٹھاس، فلیورز، کمیکلز، جعلی لیبلز،ل اور ڈھکن بھی برآمد کرلئے ۔فیکڑی اکھاڑ دی گئی، 2 مشینیں،4 سیلنڈر، موٹر، پریشر مشین ضبط کرلیں۔ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ معروف برانڈز کی نقل تیار کرکے دیہاتوں، س سٹینڈز، مسافر خانوں اور چھوٹے فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جاتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں