fake fitnes certificate 26

جعلی فٹنس جاری کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آگی

لاہور:جعلی فٹنس جاری کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا۔ٹرانسپورٹرز نے ملتان چونگی پر گلوبل کمپنی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ٹرانسپورٹرز گلوبل کمپنی جعلی سلنڈر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کر رہی ہے۔ریسکیو1122کی گاڑیوں کے سلینڈر کےفٹنس سرٹیفکیٹ بھی گلوبل کمپنی جاری کر رہی ہے ۔12سال سے ہزاروں گاڑیوں کے سلینڈر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔گلوبل کمپنی کادعویٰ ہے کہ ہم اوگرا سے الحاق شدہ ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس گلوبل کمپنی کا سرٹیفکیٹ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا رہی ہے ۔
لاہور ۔اگر گلوبل کمپنی جعلی ہے تو متعلقہ ادارے کارروائی کریں ۔ہم نے فی سلینڈر پاس کروانے کے 1000روپے جمع کروائے ۔ سی ٹی او لیاقت علی ملک سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں