faryal talpur 99

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔نجی نیوزچینل کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا ہے۔ فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کےگھرکےسامنے ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے اورانہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، جب کہ کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔قبل ازیں آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں