Fawad Chaudhry deny changes in cabinet 39

کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا،خبروں میں کوئی صداقت نہیں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی وزیر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا،وزیراعظم عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ وزراءکی تبدیلی کے حوالے سے میڈیا پرغلط خبریں چل رہی ہیں۔ چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیرنہیں چلنی چاہیے۔غلط خبروں سےملک کا نقصان ہوگا جس سےمیڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔ جب بھی آئی ایم ایف سےبات حتمی مراحل میں ہوتی ہے اس طرح کی خبریں آتی ہیں۔وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرکےآ رہے ہیں۔آئندہ 2 دنوں میںمعیشت کےحوالےسےبڑی خبریں آنے والی ہیں۔ چوہدری فوادنے مزید کہا کہ وزراءکی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس پہنچ چکی ہیں۔ وزیراس لیے وزیرہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان ان سےمطمئن ہیں۔ کسی بھی ردوبدل کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ ایسے کسی بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔جبکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اسد عمر تفصیلی آگاہ کریں گے۔ انشااللہ ہم مضبوط معیشت کی طرف جا رہے ہیں۔ایف اے ٹی ایف کے معاملے میں بھی مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں