FBR ,mini budget 32

منی بجٹ،جی ایس ٹی 19فیصد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی 2019 کے پہلے مہینے میں ہی منی بجٹ پیش کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں ہیں ۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گرشتہ ماہ ہی منی بجٹ پیش کرنے کا عندیہ دیا تھا،ذرائع کےمطابق ایف بی آر نے متوقع منی بجٹ حوالے سے اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو پیش کردی ہیں ،جس میں نان فائلر کیلئے ٹیکس کی شرح میں اضافے کے ساتھ جی ایس ٹی کی شرح بھی 17فیصد سے بڑھا کر 19فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ایف بی آر نے نان رجسٹرڈ افراد پر ٹیکس کی شرح 2 سے بڑھا کر 3فیصد کرنے کے علاوہ فائلر اور نان فائلر افراد پر گاڑیاں اور پراپرٹی خریدنے پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق نیوز پرنٹ کی درآمد پر عائد 5فیصد ڈیوٹی کے خاتمے کے اعلان کو بھی ترمیم شدہ فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں