44

ایف اے ٹی ایف کیساتھ آج مذاکرات میں پاکستانی وفد کیا کچھ پیش کرے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بنکاک (جرات نیوز)پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیاءپیسیفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز آج ہو گا جس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد بنکاک میں موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاءپیسیفک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں 15 رکنی وفد شریک ہے جس میں وزارت خزانہ، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، نیکٹا، ایف بی آر اور ایف آئی اے حکام شامل ہیں۔ مذاکرات میں شریک یہ وفد ایف اے ٹی ایف کے ایشیاءپیسیفک گروپ کو کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے پر بریفنگ دے گا اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں روکنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ پیش کرنے کے علاوہ کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، مذاکرات کے بعد ایشیاءپیسیفک گروپ حتمی سفارشات ایف اے ٹی ایف کو بھیجے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں