86

لاہور؛ شاہدرہ میں ٹینکرپھٹنے سے پٹرول پمپ جل گیا؛ 7 افراد زخمی

لاہور(جرات نیوز) شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرمیں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں