drink 10

چوری اور سینہ زوری، جعل سازوں کا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں جعلی کولا ڈرنک فیکٹری کے خلاف کاروائی کے دوران ہوا، فیکٹری مالک او رملازمین نے فوڈ اتھارٹی پر حملہ کردیا۔ڈی جی فوڈ کیپٹن (ر) محمدعثمان کے مطابق ویجیلنس ونگ نے گھر میں قائم فیکٹری کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سیل کرنے لگے تو مالک اور ملازمین کی طرف سے شدید مزاحمت کی گئی۔فیکٹری سے 2000 ہزار تیار بوتلیں، بھاری مقدار میں خام مال برآمد کیا گیا۔پولیس کی مدد سے فیکٹری سیل کردی گئی، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔موقع سے ملنے والی دستاویزات کی بنیاد پر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں