50

پی ٹی آئی حکومت نے ن لیگ حکومت کی طرح 100 سے زائد ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز نکال کر اورنج لائن منصوبے کو منتقل کر دئے

لاہور: ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف حکومت نے بھی گزشتہ حکومت کی طرح 100سے زائد ترقیاتی منصوبوں سے فنڈز نکال کر اورنج لائن منصوبے کو منتقل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ضلعی ترقیاتی پروگرام سمیت پنجاب بھر کے ترقیاتی منصوبوں سے کروڑوں روپے کے فنڈ اورنج لائن کو دے دیے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف حکومت نے سابقہ دورِ حکومت کے اورنج لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے لاہورسمیت پنجاب بھر کے کئی منصوبوں کے فنڈز نکال کر اورینج لائن ٹرین کو منتقل کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ضلعی ترقیاتی پروگرام سے 26 کروڑ 81 لاکھ روپے اورینج ٹرین کو منتقل کیے ہیں جبکہ ضلعی ترقیاتی پروگرام سے پنجاب بھر میں سیوریج اور گلیوں کی پختگی کی 100 سے زائد منصوبے بند کرکے ان کے فنڈ بھی اورنج لائن ٹرین کے منصوبے کو دے دیے ہیں اب یہ ترقیاتی منصوبے نئے مالی سال میں رکھیں جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں