Gally boy world preimium 116

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کاریڈ کارپٹ ورلڈ پریمیئر

برلن :برلن فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ فلم “گلی بوائے” کا ورلڈ پریمیئرکا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈاداکاروں نے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیرے۔فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ اور ہدایت کارہ زویا اختر نے انٹری دی۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھی۔فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیاجبکہ فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر فوٹو گرافروں کو پوز دیتی دکھائی دی۔بالی وڈ اداکاروں نےمداحوں کےساتھ سیلفیاں بنوائیں۔زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم گلی بوائے میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کےجوہردکھاتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پرمبنی ہے۔فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یادرہےکہ رنویرسنگھ نے انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول کےلیےاپنی فلم کے انتخاب پرخوشی کا اظہار ٹوئٹر پرکیاتھا۔69 ویں برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 17 فروری تک جاری رہےگا۔برلن میں منعقد ہونےوالےاس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، ترکی اورجرمنی سمیت متعدد ممالک کی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں