Gwyneth Paltrow 67

اداکاری میرا جنون ہے،ترک نہیں کرسکتی، گینتھ پالٹرو

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی اداکارہ گینتھ پالٹرو کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اداکاری کوچھوڑنےکےبارے میں نہیں سوچا۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق فلم”اوینجرز۔ انفیٹی وار“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ گینتھ پالٹرو نے میڈےا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری میرا جنون ہے اور میں نے کبھی بھی اداکاری کو ترک کرنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور نہ میں کبھی بھی اداکاری چھوڑ سکتی ہوں۔فلم ”اوینجرز۔ انفیٹی وار“ کے سلسلے کی نئی فلم ”ارینجرز۔ اینڈ گیم“ میں گینتھ پالٹرو ” پیپر پوٹس “کا کردار ادا کریں گی جبکہ اداکارہ برلارسن اور ٹام ہالنڈ بھی منفرد کردار ادا کرتے نظرآئیں گے، فلم رواں سال 26 اپرےل کو سینما کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں