hally wood 13

بڑے بجٹ کی ہالی ووڈ فلمیں ریلیز کے لئے تیار

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی کئی اہم فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں اور کئی بڑی فلمیں سکرین کی زینت بننے والی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال ہر کسی کی پسند کے مطابق کوئی نہ کوئی فلم ریلیز ہورہی ہے جس کے لیے شائقین خاصے پُرجوش ہیں اوران کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے ہم کچھ تفصیلات پیش کررہے ہیں جس سے فلم بینوں کو معلوم ہوسکے گا کہ رواں سال کے آخر تک کون کون سی اہم فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی اور شائقین کب انہیں دیکھ سکیں گے ۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور”ایونجرز اینڈ گیم” 24 اپریل سے ریلیز ہو رہی ہے۔گاڈزلہ سیریز کی نئی سائنس،فکشن اور ایڈونچر فلم ”گاڈزلہ، کنگ آف دی مونسٹرز” 30 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ایکشن فلم” جان وک تھری” رواں سال 16 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے.سٹار وارز کے شائقین کو اب چند ماہ اور انتظار کرنا پڑے گا۔ ان کی پسندیدہ سیریز کی اگلی فلم اس سال کے آخر میں 19 دسمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ ایکشن،سائنس اورفکشن فلم ”مین ان بلیک انٹرنیشنل” 13 جون سے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔فلم بینوں کو اس سال کولمبیا پکچرز کی جمان جی سیریز کی تیسری فلم ”جمان جی تھری” بھی دیکھنے کو ملے گی۔ جو 13 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں