hamza shahbaz present in court 66

حمزہ شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ، ریمانڈ کی درخواست

لاہور:حمزہ شہبازشریف کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔حمزہ شہباز نے 2006 میں ایف بی آئی میں سٹیٹمنٹ جمع نہیں کروائی تھی , نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہحمزہ شہباز نے 2009 میں اپنی سٹیٹمنٹ جمع کروائی اس میں اثاثے بہت زیادہ بڑھ گئے۔حمزہ شہباز کے اکاونٹ میں باہر سے 18 کروڑ کی رقم آئی۔حمزہ شہباز نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پیسہ کس نے بھیجا اور کن ذرائع سے کمایا۔حمزہ شہباز سے 38 کروڑ کی رقوم.کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔عدالت سے استدعا ہے 14 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں