16

شادی کے بعد حسن علی کے ستارے گردش میں آگئے

لاہور(جرات نیوز) بھارتی لڑکی سے شادی کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کے ستارے گردش سے نکلنے کا نام نہیں لے رہے۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ نہیں کھیل سکے، دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی انہیں ڈراپ کیاگیاتھا۔ اب حسن علی کی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔کمر کے بعد اب ان کی پسلیوں میں بھی تکلیف کا انکشاف ہواہے۔ فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کی غرض سے کراچی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ تھے۔میچ سے پہلے پسلیوں میں تکلیف کی شکایت پر ان کا اسکین کرایاگیا جس کی رپورٹ اچھی نہیں آئی۔ذرائع کےمطابق پیسر کی پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد فوری کھلانے کا رسک لینے کے بجائے سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ نے ریلیز کردیاہے تاکہ لاہور میں ان کے مزید ٹیسٹ کروائے جاسکیں۔پی سی بی میڈیکل پینل اب دوبارہ حسن علی کا اسکین کرائے گا جس کی رپورٹ آنےپر انہیں مزید آرام کرنے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا اور اس بات کا بھی تعین ہوپائے گاکہ وہ کب تک مکمل فٹ ہوکر میچ پریکٹس شروع کرسکیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں