58

17 ٹن کا ٹرک 1 گھنٹہ تک گلیو کے ساتھ فضا میں لٹکانے جرمن کمپنی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ڈیلو ایک چھوٹی جرمن کمپنی ہے، جو صنعتوں کے لیے گلیو بناتی ہے۔ اس کمپنی نے اپنے بنائے ہوئے انتہائی طاقتور گلیو سے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بھی بنا لیاہے۔
کمپنی نے اپنے گلیو کی مدد سے 17 ٹن کے ٹرک کو 1 گھنٹے تک فضا میں لٹکا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔باواریا میں قائم ڈیلو کمپنی نے اس تقریب کے لیے خصوصی گلیو بنایا تھا، جس کی صرف تین گرام مقدار کو استعمال کرتے ہوئے 17.5 ٹن وزنی ٹرک کو فضا میں 1 گھنٹے تک لٹکایا گیا۔

کمپنی نے ٹرک کو لٹکانے کے لیے لیے ایک صنعتی کرین اور 4ایلومینیم سیلنڈر استعمال کیے۔ ان سیلنڈروں کی 3.5 سینٹی میٹر سطح پر DELO MONOPOX گلیو کے چند قطروں لگا کر اسے ٹائروں پر جوڑآ گیا تھا۔ اس ٹرک کو پورے ایک گھنٹے تک فضا میں لٹکائے رکھا گیا، جس نے گلیو سے 16.09 ٹن کے ٹرک اٹھانے کے عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا۔
پچھلے 12 سالوں میں دنیا کے طاقتور ترین گلیو کا ریکارڈ 7 بار ٹوٹ چکا ہے۔ پچھلی بار 2013ء میں ایک جرمن ایروسپیس سنٹر نے اپنے بنائے خاص گلیو سے 16.09 ٹن کے ٹرک کو ایک گھنٹے کے لیے فضا میں لٹکایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں