hong kong assembly fight 69

اسمبلی اکھاڑا بن گئی،زخمی ارکان ہسپتال پہنچ گئے

ہانگ کانگ:ہانگ کانگ میں اسمبلی اجلاس اکھاڑے میں بدل گیا جس میں سیاستدان آپس میں لڑ پڑے۔یہ مناظر ہانگ کانگ کی اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران دیکھے گئے جب قانون سازی کے بل میں متنازعہ ترمیم پر بحث جاری تھی جس پر کچھ سیاستدان آپے سے باہر ہوگئے اور یہ بحث لڑائی میں بدل گئی اور ایک دوسرے کو نہ صرف دھکے دئیے بلکہ تھپڑ بھی برسائے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اجلاس کی کارروائی کچھ عرصے کیلئے معطل کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں