Houthi drone attack in Yemen 75

اقوام متحدہ کی حوثی باغیوں کے یمنی فوج کی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

صنعا:یمن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفنتھس نے حوثی باغیوں کی طرف سے یمنی فوج کی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی جارحانہ کاررائیاں باعث تشویش ہیں۔ان کارروائیوں سے یمن میں قیام امن کی مساعی متاثر ہوں گی۔انہوں نے تمام فریقین پر ضبط و تحمل سے کام لینے اور کسی جوابی انتقامی کارروائی سے باز رہنے پر زور دیا۔یو این مندوب نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے متحارب فریقین کو ملک میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے خوش گوارماحول پید کرنا ہوگا تاکہ سویڈن مں طے پائے جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑجایا جاسکے۔گذشتہ روزیمنی حکومت کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ حوثی باغیوں نے لحج گورنری کے العند فوجی اڈے پر جاری ایک پریڈ پر حملہ کرکے چھ فوجی ہلاک اور20زخمی کردیے تھے۔یہ حملہ فریقین طے پائے جنگ بندی معاہدے کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں