billles 18

آئی سی سی کی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنقید مسترد، وکٹوں سے بیلز تبدیل کرنے سے انکار

لندن: بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے تنقید اور مختلف میچز کے دوران متعدد مرتبہ وکٹوں پر گیند لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو اپنے موقف سے نہ ہٹا سکا۔منگل کے روز اپنے ایک اعلامیے میں آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے درمیان ہم کسی چیز کو تبدیل نہیں کریں گے کیوں کہ اس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کے تمام 48 میچز اور تمام دس ٹیموں کے لیے ان ہی بیلز کا استعمال کیا جارہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ان بیلز کو گزشتہ چار سالوں سے تبدیل نہیں کیا گیا اور 2015 کے عالمی کپ کے بعد سے تمام آئی سی سی ایونٹس میں ان کا استعمال ہوتا رہا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ ان سٹمپس کو ایک ہزار سے زائد میچز میں استعمال کیا جاچکا ہے۔خیال رہے کہ اس ورلڈ کپ میں متعدد بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ گیند سٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں