IGP 28

آئی جی پنجاب سے امریکی وفد کی ملاقات، ملکر کام کرنے پراتفاق

لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، امجد جاوید سلیمی سے یونائیٹڈ سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس (USIP)کے تین رکنی وفد نے آج سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات میں کی۔ ملاقات میں پنجاب پولیس اور USIPکے درمیان اکٹھے کام کرنے کے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔وفد کے شرکاء میں ڈاکٹر عدنان رفیق ، کنٹری ڈائریکٹر (USIP) کومل دلشاد، پروگرام آفیسراورمفدد معیز، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیجر شامل تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، انعام غنی، ڈی آئی جی آئی ٹی ، ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، فیصل رانا، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی، احسن یونس اور ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، رائے بابر سعید کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق پنجاب بھر کے ہر ضلع سے2 آئی ٹی کی آگاہی کے حامل مجموعی 72 کانسٹیبلز کو منتخب کرنے کے بعد USIPکے تعاون سے آئی ٹی کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تربیتی کورس اسی مہینے مکمل کر کے 31مارچ تک انہیں آپریشنل کر دیا جائے گا۔ صوبے بھرکے تمام اضلاع میں لگائے گئے ناکوں میں سے غیر ضروری ناکوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ناکے پر تعینات اہلکاروں کے رویے میں تبدیلی لانے کے لیے ٹریننگ دینے اور اس کی مستقل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔امجد جاوید سلیمی کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں موبائل خدمت مراکز کی سروس بھی فراہم کی جائے گی ۔ ترجمان پولیس نبیلہ غضنفر نے بتایا کہ پہلی موبائل سروس ملتان میں شروع کر دی گئی۔ ملاقات کے آخر میں آئی جی پنجاب نے وفد کو پنجاب پولیس کا سووینیئر پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں