mansoor fasil 94

درست رہنمائی ہی طلبہ کو خواب کی تعبیر میں مدد کرسکتی ہے: منصور فیصل

لاہور: نجی یونیورسٹی میں “اعلی نصابی تعلیم اور پیشہ وارانہ تعلیم کی اہمیت “کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اساتذہ، تعلیمی ماہرین ، طلبہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شریک کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےایڈوانس ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر معروف تعلیم دان منصور فیصل نےطالب علموں کو درست رہنمائی کی ضرورت ہے صرف ایک عزم مند رہنما ہی حقیقی طور پر طالب علموں کو اپنے تخیل اور خواب کو عملی زندگی میں حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے25 ستمبر، 2015 کو اقوام متحدہ نے غربت اور بھوک کو ختم کرنے سمیت 17 مقاصد کا ایک مجموعہ اپنایا، جو کہ مجموعی طور پر اور منصفانہ معیار کی تعلیم کو یقینی بنانا اور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا ہے ۔اس کے عمل میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لئے ہمارے انتخاب اور عزم کے عمل کو پورا ہونا چاہئے۔ ہمیں تمام مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو حاصل کرنے کے لئے کمیونٹی بلڈنگ ایک پائیدار اصول کے طور پر اپنانا چاہیے جس پر ہم سب کو عمل پیرا بھی ہونا چاہئے۔ اس موقع پر منصورفیصل نے کہا کہ ہمارے اداروں کا مقصد اپنے طالب علموں کو عالمی چیلنجوں کے لئے تیار کرنا ہے.جس کے لئے طالب علموں کو بھی لازمی طور پردور حاضر کی تعلیم میں عالمی معیار کے معاملات کے بارے میں آگاہی اور ان کو سمجھنا بہت ضروری ہے، اس سلسلے میں تعلیمی رہنماؤں، مشیروں اور اداروں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ایک کامیاب کیریئر بنانا بہت مشکل ہے۔ اس کے لئے ہمیں جدید دنیا کی طرح سکول کی سطح پر یکساں نظام تعلیم اور ثقافت کو فروغ دیناہوگا جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھی ماڈل ہو۔ کالج اور یونیورسٹیاں زندگی کے راستوں کو تخلیق کرتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ کیریئر کے بارے میں رہنمائی اور تعلیم مستند اور پائیدار تبدیلی کے لئے معیار کے طور پر کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں